ڈی پی او چکوال, ڈی سی او چکوال اچانک جمعرات کو رمضان بازار کا دورہ

date1: 
Thursday, June 16, 2016

ڈی سی او چکوال محمودجاوید بھٹی ، ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ کا جمعرات کے روز اچانک رمضان بازار کا دورہ ، ناقص فروٹ، کھجوریں فروخت کرنے والے تین سٹالوں کو جرمانے تفصیلات کے مطابق انتظامی افسران نے جمعرات کی شام اچانک رمضان بازار کا دورہ کیا رمضان بازار میں موجود فروٹ کے دو ٹھیوں اور کھجور کے ٹھیہ پر ناقص صفائی اور ناقص اشیاء بیچنے پر دو دو ہزار روپے جرمانے کیا جبکہ باقی سٹالوں کو بھی وارننگ دے دی ،ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ عوا م کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو کسی صورت چھوٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ذخیرہ اندوزوں ، منافع خوروں کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا آپ درست کر لیں ورنہ کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ عوام اپنی شکایات رمضان بازار میں درج کروائیں انشاء اللہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔