کلرکہار، ملک تنویر اسلم اورڈی آئی جی لاہورمحمد یوسفکا رمضان بازار کا دورہ

date1: 
Thursday, June 16, 2016

کلرکہار، ملک تنویر اسلم اورڈی آئی جی لاہورمحمد یوسفکا رمضان بازار کا دورہ

کلرکہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک تنویر اسلم اور ڈی آئی جی لاہورمحمد یوسف نے علیحدہ علیحدہ کلرکہار سستا رمضان بازارکادورہ کیا،دونوں نے اشیاء کی ناقص کوالٹی پر برہمی کا اظہار کیااور زائد نرخ پر ایک دکاندار پر ایف آئی درج کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک تنویر اسلم نے صبح سویرے سستا رمضان بازار کلرکہارکا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ٹی ایم او کلرکہار شہزاد اختر تارڑ بھی وہاں موجود تھے صوبائی وزیر نے وہاں پر اشیاء کی ناقص کوالٹی اور کم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا۔