چوری ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث گروہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن ،3افراد گرفتار

date1: 
Sunday, June 26, 2016

کلرکہارپولیس تھانہ کلرکہار کا چوری ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث گروہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن ،3افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال منیرمسعود مارتھ کی خصوصی ہدایت اورڈی ایس پی صدر سرکل کاظم نقوی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کلرکہار سید اظہر حسن شاہ نے ہمراہ نفری علاقہ میانی تھانہ کلرکہار میں ہونے والی وارداتوں کے ملزمان نجیب اللہ ولد درد محمد قوم پٹھان سکنہ افغانستان حال میانی ،محمد اشرف ولد اکبر خان قوم پٹھان سکنہ افغانستان حال میانی کو گرفتار کرکے ان سے مختلف وارداتوں میں ڈکیتی شدہ مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان کافی دنوں سے میانی وگردونواح کے علاقہ میں وارداتیں کر رہے تھے جن میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں وغیرہ شامل ہیں، جبکہ واردات کے دوران استعما ل ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے ملزم نجیب اللہ پر الگ مقدمہ بجرم 13/20/65در ج رجسٹر کرلیا اور ان کے قبضہ سے مال مسروقہ 40ہزارروپے نقدی و گھریلو سامان جس میں پانی والی میزائل موٹر ودیگر سامان برآمد کرلیاجبکہ دوسری کاروائی میں اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم رب نواز ولد غلام مصطفی قوم اعوان سکنہ سرکلاں جو کہ پولیس تھانہ کلرکہار میں قتل کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری تھا اور محکمہ پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا کو ایس ایچ او سید اظہر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ کلرکہار کی ان کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیاہے۔