پولیس تھانہ کلرکہار نے مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

date1: 
Wednesday, August 10, 2016

پولیس تھانہ کلرکہار نے مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

 پولیس تھانہ کلرکہار نے مختلف نوعیت کے سنگین جرائم میں ملوث 5اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ کلرکہار نذیر احمد راکی نے ہمراہ ٹیم کے ملزمان نعیم اللہ ولد حاجی محمد سکنہ ضلع لیہ،وسیم ولد منور خان، شوکت ولد جان محمد، حبیب الرحمن ولد مظفر، مظفر ولد ظفر سکنائے ضلع ملتان کو انتہائی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا ، یہ تمام ملزمان مختلف قسم کے سنگین جرائم میں پولیس کوکافی عرصہ سے مطلوب تھے