WALL OF HONOUR

date1: 
Tuesday, August 1, 2017

ڈی پی او آفس چکوا ل میں چکوال پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے وال آف آنر تیار کی گئی ہے۔ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع چکوال کے قیام سے لے کر آج تک 23 شہدائے چکوال پولیس کی تصاویر اس دیوار پر آویزاں کی گئی ہیں۔ڈی پی او آفس چکوال میں اندرونی دروازہ کے داخلہ کے مقام پر بائیں جانب یہ دیوارتیار کی گئی ہے،دیوار کے بیک گراونڈ پر کالے رنگ کی خصوصی ٹائل لگائی گئی ہے اور فریم شدہ تصاویر پر لائٹنگ بھی کی گئی ہے ۔اس دیوار کی تعمیر میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی خصوصی دلچسپی اور شہزاد جہانگیر ASI کی خصوصی کاوش شامل ہے۔