یاد گار شہد ا

date1: 
Friday, August 4, 2017

صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں آج 04 اگست 2017 کو پولیس کے شہد ا کا دن منایا گیا۔.پولیس لائن ضلع چکوال میں آج ضلع چکوال کے تمام شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور یاد گار شہد ا پر ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب اسلم بھٹی صاحب چکوال نے پھول چڑھائے اور شہدائے کے لئے مغفرت کی دعا کی اس موقع پر ضلع پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کا شہدا کے حوالے سے خصوصی پیغام تمام افسران و ملازمان اورسول سوسائٹی تک پہنچایا گیا۔.پولیس لائن ضلع چکوال کے شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی اس تقریب میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب اسلم بھٹی صاحب چکوال ، ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ، میڈ م ناہید ، خواجہ بابر سلیم ، چئیرمین چیمبر آف کامرس قاضی اکبر نے خطاب کیا اور شہدا پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ IT برانچ چکوال نے اس موقعہ پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکومنٹری اور ضلع پولیس کے شہدا کے لئے خصوصی نغمہ تیار کیا۔.پولیس کے مورال کو بلند کرنے کے لئے خصوصی پولیس گانا بھی چلایا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ہذا کےاے ایس پی اکرام اللہ ، تمام ڈی ایس پی صاحبان ، ایس ایچ اوز اور افسران ملازمان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا نمائندگان اور چکوال چیمبر آف کامرس کے عہدے داران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی اے ایس آئی اختر خان شہید کے بیٹے تھے،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر طاہر سکندر نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے ۔آخر میں شہداا کی فیملی کو ضلع پولیس کی طرف سے پھول اور نقد رقم بھی تحفے میں دیئے گئے۔