جشن آزادی 14اگست 2017چکوال

date1: 
Monday, August 14, 2017

تقریب بسلسلہ جشن آزادی 14اگست 2017چکوال
مورخہ14اگست 2017کو ڈی سی دفتر چکوال کے سامنے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ ڈی سی چکوال ڈاکڑ محمد جہانگیر ایم پی اے مہوش سلطانہ ایم پی اے ذوالفقار دولہہ چیئر میں ضلع کونسل طارق ڈھلی وائس چیئر مین خورشید بیگ سمیت سول سوسائٹی کے افراد سکول کے طلبہ و طالبات اور پولیس سلامی دستے نے شرکت کی ۔پولیس دستتے نے قومی پرچم کو بھرپور سلامی دی اور خوبصورت پریڈ کی اس موقع پر باوردی پولیس افسران محمد ہارون جوئیہ ڈی پی او چکوال،اے ایس پی اکرام اللہ ، مرزا طاہر سکندر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز اور پولیس دستے نے سلامی دی اور تمام سول سوسائٹی و طلبہ و طالبات احتراماکھڑے ہوئے۔
بعد ازاں ڈی پی اوچکوال محمد ہارون جوئیہ ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر سمیت تمام ممبران اسمبلی نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے