ڈی پی اوچکوال محمد ہارون جوئیہ نے اے ایس پی اکرام اللہ کے اعزاز میں پولیس ریسٹ ہاوس کلر کہار پر ضیافت کا اہتمام کیا جس میں ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیراور اے سی صاحبان ضلع چکوال تمام ایس ڈی پی او/ ڈی ایس پی اور ایس ایچ صاحبان ضلع چکوال نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اے ایس پی اکرام اللہ ضلع چکوال میں عملی ٹرینگ پر آئے تھے جو کہ ڈی پی او چکوال محمد ہاورن جوئیہ کی نگرانی میں کامیابی سے پولیس عملی کاروائی کو بتدریج احسن سیکھا۔ اے ایس پی اکرام اللہ کی ضلع چکوال سے رونگی کے موقع پر ڈی پی او صاحب نے اس ضیافت کا اہتمام کیا۔ جس کے آخر میں ڈی پی او صاحب نے اے ایس پی اکرام اللہ کی ضلع چکوال میں تعیناتی کے دوران کام کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اے ایس پی اکرام اللہ نے بھی ضلع چکوال میں تعیناتی کے دوران تجربات کا اظہار خیال کیا۔ آخر میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے اے ایس پی اکرام اللہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور اے ایس پی اکرام اللہ نے ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کو یادگاری تلوار بطور تحفہ پیش کی۔
