محکمہ پولیس چکوال کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب میاں شباز شریف کی ہدایت پر پولیس خدمت مرکز چکوال کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاح رکن قومی اسمبلی میجر ر طاہر اقبال۔ڈپٹی کمشنر چکوال عمر جہانگیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے کیا۔خدمت مرکز کی عمارت ریسکیو ون فائیو چوک میں قائم کی گئی ہے جہاں عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے وہیکل کلیرنس سرٹیفکیٹ۔گمشدگی ستاویزات۔کریکٹر سرٹیفکیٹ۔جنرل پولیس ویریفکیشن۔ایف آئی آر کی کاپی۔ڈرائیونگ لرنر پرمنٹ۔تجدید ڈرائیونگ لائسنس۔انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمنٹ۔اندراج کرایہ داران۔اندراج گھریلو ملازم۔کسی بھی جرم کی اطلاع۔قانونی راہنمائی برائے تشدد خواتین کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔عوام کمپیوٹرائزد نظام کے زرئعے اپنی شکایات پولیس ہیڈکواٹر تک پہنچا سکتے جبکہ ضروری کاغذات جنکے حصول کےلئے عوام کو چکر لگانے پڑتے تھے اب وہ ایک ہی چھت کے نیچے حاصل کر سکتے ہیں ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال۔ڈپٹی کمشنر چکوال عمر جہانگیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں عوام خود کمپیوٹر مشین کے زرئعے فیضیاب ہو سکتے ہیں خدمت مرکز کے قیام سے عوام اب ڈائریکٹ خود اپنے مسائل کا حل یقینی بنا سکتے ہیں اور شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔یہ احسن اقدام ہے جو پولیس اور عوام کے درمیان روابط میں خوشگوار تبدیلی بھی لائے گا اور پولیس کا تشخص بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔اس خدمت مرکز کو عوام کےلئے بنایا گیا ہے اور عوام کو چاہئے کہ اب خود وہ اس سے فائدہ اٹھائیں تاکہ انکی جائز شکایات کا بھی ازالہ ہو سکے اور وہ بہت سے مسائل جنکی وجہ سے عوام کو چکر کاٹنے پڑتے تھے ان سے بھی بچ سکے۔اور ضروری دستاویزات باآسانی حاصل کر سکیں گ
