Press Conference at DPO Office CHakwal

Thursday, January 25, 2018

.ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کی پریس کانفرنس
چکوال پولیس کی نے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے.
ڈپی او چکوال ہارون جوئیہ نے ڈی پی او کمپلیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پولیس تھانہ ڈوہمن.تھانہ چوآسیدن شاہ اور تھانہ صدر چکوال نے تین ڈکیتیوں میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.جبکہ قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس تھانہ ڈوہمن و نچارج سی آئی اے سٹاف چکول نے مقدمہ نمبر 02.مورخہ 7جنوری 2018بجرم 394ت پ کے ملزمان سید شاہد عباس شا.زین العابدین.محمد اویس.سید حسن رضا کاظمی کو گرفتار کیا جو دھدیوال و مولے ہجیال کے جنگل میں دوران واردات نقدی اور موبائل و دیگر اشیاء چھینی جبکہ فائرنگ کر کے میاں بیوی کو شدید زخمی کر دیا تھا یہ ملزمان بین الااضلاعی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں جو جہلم.چکوال.گجرات اور راولپنڈی میں وارداتوں میں چالان ہوچکے ہیں.مقدمہ نمبر 05 مورخہ 18جنوری 2018کو کولیاں یوسی موگلہ میں فائرنگ کر کے 12سالہ بچے کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کرنے والا یوکے کا نیشنلنٹی ہولڈر ملزم کیپٹن ر خالد بھی گرفتار کر لیا گیا.
تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس نے مقدمہ نمبر 260.مورخہ 8دسمبر 2017کو چوآسیدن شاہ اور آڑہ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان ریاض.غلام فرید.محمد یونس محمد جبار.محمد فاروق.ارتضی حسین کو گرفتار کر لیا ہے.جن سے ایک عدد کیری ڈبہ.موٹرسائیکل.موبائل فونز.نقدی.دو پسٹل برآمد کر لیے.
اس موقع پر ڈی پی او چکول نے تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او سید اظہر شاہ.انچارج ہومی سائیڈ علی عباس.اور ایس ایچ او تلہ گنگ انسپیکٹر زوہیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈوہمن.چوآسیدن شاہ اور سی آئی اے پولیس افسران کےلیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا