OPEN KATCHERI AT TALAGANG

date1: 
Wednesday, February 21, 2018

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نےتلہ گنگ میں کھلی کچہری کی.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز اپنے اپنے تھانوں میں مقدمات کی دیانتدارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں ۔شرعی اور قانون کے تحت ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی صرف اور صرف خوف خدانہ کو سامنے رکھ کر سر انجام دی جائیں تو معاشرہ میں بہتری لا جا سکتی ہے ۔وہ بدھ کے روز ریسٹ ہاؤس تلہ گنگ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ کا کھلی کچہری میں شرکاء کی جانب سے توجہ دلانے پرشہر میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی معاونت سے کارروائی کا اعلان بھی کیا ۔شہری کی جانب سے2008ء میں اُس کے دو نوجوان بھیتجوں کے قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈی پی او نے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ تلہ گنگ ۔سہولت سنٹر کے قیام کیلئے رواں ماہ فنڈز جاری ہو جائیں گے ۔