چکوال۔ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں چیک کی تقسیم

date1: 
Thursday, July 5, 2018

چکوال۔ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں چیک کی تقسیم۔ عادل میمن ڈی پی او چکوال کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سے اپنی سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے افسران و ملازمین جن میں افتخار احمد SI,کانسٹیبل ربنواز،کانسٹیبل محمد صفدر،کانسٹیبل بشیر احمد، اسکے علاؤہ بیوہ افتخار احمد SIشامل تھے جن کو ڈی پی او آفس چکوال بلوا کر ان کی عزت افضائی کے لئے ان کو ریفرشمنٹ کروائی گئی اور محکمہ میں ان کی خدمات کے صلہ میں ان کو چیک کی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈی پی او چکوال نے کہا کہ آپ کی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیں ہے آپ نے اپنی زندگی کا ایک خاص حصہ اپنی فیملی سے دور رہ کر عوام کے جان و مال کی تحفظ کےلئے دن رات وقف کیا۔ ڈی پی او چکوال نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہو گی کہ آئندہ بھی میں آپ کے کسی کام آ سکوں میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کےلئے کھلے ہیں۔