date1:
Thursday, October 4, 2018
چکوال پولیس
عادل میمن ڈی پی او چکوال کی ھدایات پر تھانہ ڈوھمن کے علاقہ میں ہونے والی قتل کی سنگین واردات کا مجرم گرفتار
ملزم طوطی خان جو کہ حکیم خان افغانی پٹھان کو قتل کرکے اس کی نعش ارڑ ڈیم میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا اور تاحال روپوش تھا
ایس ایچ او ڈوھمن علی اکبر سب انسپکٹر اور خالد محمود سب انسپکٹر انچارج HIUسرکل چوآسیدن شاہ اور انکی ٹیم نے سراغ لگاکر ملزم کو بلوچستان بارڈر سے گرفتار کرلیا جس کے بارے انفارمیشن تھی کہ وہ فرار اختیار کرنے کے بعد افغانستان جانے والا ہے۔
عادل میمن ڈی پی او چکوال نے افسران و ملازمین کی اس کارکردگی کو سراھا۔
