عادل میمن ڈی پی او چکوال کی ھدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

date1: 
Tuesday, October 9, 2018

چکوال پولیس
عادل میمن ڈی پی او چکوال کی ھدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
دوران چیکنگ دندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر چیکنگ و پڑتال کے دوران محمد اسلم سب انسپکٹر نے آزادہ بی بی زوجہ محمد امین خان قوم پٹھان سکنہ اپر دیر سے دوران تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل 3000گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C.CNSAدرج رجسٹر کیا۔

اسی طرح یاسمین زوجہ یوسف خان قوم پٹھان سکنہ اپر دیر سے دوران تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل 3000گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف بھی مقدمہ زیردفعہ 9C.CNSAدرج رجسٹر کیا۔

ایک اور کارروائی میں امین خان ولد چمند خان پٹھان سکنہ اپر دیر سے دوران تلاشی 4450گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C.CNSAدرج رجسٹر کیاگیا۔

عادل میمن ڈی پی اوچکوال نے مزید بتلایا کہ ضلع چکوال سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیحات میں ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
عادل میمن ڈی پی او چکوال نے تمام ٹیم کی شاباش دی اور اس احسن اقدام کو سراہا