چکوال پولیس
عادل میمن ڈی پی او چکوال کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
عبد الغفار بھٹی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ اور انکی ٹیم نے مشہور منشیات فروش شاھد محبوب ولد محبوب مسیح ساکن چوآسیدن شاہ کو دوران چیکنگ و پڑتال مشکوک جان کر چیک کیا تو اس کے قبضہ سے 1230گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ بجرم 9C.CNSAدرج رجسٹر کیا۔
عادل میمن ڈی پی او چکوال نے تمام ٹیم کو شاباش دی اور احسن اقدام کو سراہا۔
اس سلسلہ میں تمام ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو ھدایات جاری کیں کہ ان کے علاقہ میں جہاں کہیں بھی منشیات فروشی کا ناجائز کاروبار ہورہا ہے یا کوئی منشیات فروش موجود ہیں انکے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کریں اور ضلع چکوال کو منشیات فروشوں سے پاک کریں۔
ڈی پی او صاحب نے مزید کہا کہ چکوال کو منشیات فروشوں سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
