عادل میمن ڈی پی او چکوال کی جانب سے ضمنی الیکشن این اے 65تلہ گنگ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

date1: 
Sunday, October 14, 2018

 

چکوال پولیس 
عادل میمن ڈی پی او چکوال کی جانب سے ضمنی الیکشن این اے 65تلہ گنگ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے

468پولنگ اسٹیشنز پرپولیس کے افسران و ملازمان تعینات کیے گئے

ڈی ایس پی تلہ گنگ ،ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چکوال او ڈی ایس پی لیگل چکوال کے علاوہ انچارج ٹریفک چکوال، صدر سرکل اور تلہ گنگ سرکل کے ایس ایچ اوز اور پولیس کے افسران اور جوانوں نے احسن ڈیوٹی سرانجام دی۔

ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری، ٹریفک پولیس چکوال نے بھی اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے

موٹر سائیکل رائیڈرز کا بھی اہم کردار رہا اور انکے علاوہ سب سیکٹر انچارجز بطور پٹرولنگ افسران نے بھی فرائض منصبی سرانجام دیئے

اس موقع پر فیاض احمد دیو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد بھی اس موقع پر تلہ گنگ موجود رہے

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی

پولیس فورس کی ویلفیئر کا بھی بھر پور خیال رکھا گیا

پاک آرمی کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی پر موجود رہے

ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔

عادل میمن ڈی پی اوچکوال کی بہترین حکمت عملی،چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز حسین شاہ اور امان اللہ او اے ایس آئی اوردیگر فورس کی دلجمعی اور دن رات کی انتھک محنت کی بدولت ایک اہم مرحلہ اختتام پذیر ہوا