محکمانہ امتحان لسٹ "A" کا انعقاد

date1: 
Sunday, October 11, 2020

چکوال پولیس*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی سربراہی میں محکمانہ امتحان لسٹ "A" کا انعقاد*

*امتحان کا انعقاد ایمپرر مارکی تلہ گنگ روڈ چکوال میں کیا گیا*

*سیکیورٹی آرڈر کا اجراء بھی کیا گیا اور مارکی کے اطراف سیکیورٹی ڈیوٹی پر فورس بھی تعینات کی گئی*

*تمام امیدواران کو اچھا ماحول اور انکے بیٹھنے کےلئے معقول انتظام کیا گیا*

*پیپر شروع ہونے سے قبل محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام امیدواران کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ کسی قسم کا کوئی امدادی مواد، موبائل فون وغیرہ ہے تو فوری طور پر انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے اگر بعد میں کوئی ایسی چیز نوٹس میں آئی تو متعلقین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی*

*اس موقعہ میں ڈی ایس پی چوآ سیدن شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، لائن آفیسر، چیف سیکیورٹی آفیسر، او ایس آئی، ریڈر ڈی پی او، محرر لائینز اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے*

*لسٹ "A" کے امتحان کے لئے باقاعدہ طور پر ایک بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا جسکے چیئرمین محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال خود ہیں*