کھلی کچہری کا انعقاد

date1: 
Monday, April 26, 2021

*چکوال پولیس*

*عوامی مسائل اور انکے مناسب حل کےلئے روزمرہ کی بنیادوں پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ڈی پی او آفس چکوال کے احاطہ میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے عوام کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر انکی دادرسی کےلئے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کو ھدایات جاری کیں کہ ان سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں، انکی دادرسی کریں اور واپسی رپورٹ بھجوائیں*

*کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا گیا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک اور ہینڈ سینٹائیزر کا استعمال بھی کرایا گیا*