منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

date1: 
Sunday, April 25, 2021

*چکوال پولیس*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری*

*ساجد گوندل SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں عرفان افضل SHO تھانہ ڈوہمن نے اپنی ہمراہی ٹیم کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خلیل شاہ ساکن شاہ سید بلہو کے قبضہ سے 2 کلو 660 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ ڈوہمن درج کر لیا*

*دوسری کارروائی میں محمد عجائب SHO تھانہ چوآسیدن شاہ کی ٹیم میں مختار احمد ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان خان ساکن ڈنڈوت کے قبضہ سے 28 بوتل شراب برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے تمام ٹیم کو شاباش*