کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

date1: 
Sunday, April 25, 2021

*چکوال پولیس*

*مورخہ 25.04.2021*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات*

*سیکیورٹی آرڈر کا اجراء*

*واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے*

*ایلیٹ فورس، مجاھد سکوارڈز اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ کی جارہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے*

*مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری ہے اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے*

*سب ڈویژنل پولیس افسران عبادت گاہوں پر تعینات فورس کو چیک اور بریف بھی کرینگے*

*عوام کے تحفظ کے لیے ہر دم مصروف عمل، چکوال پولیس*