منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

date1: 
Wednesday, April 21, 2021

چکوال پولیس*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن*

*وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں منصور مظہر SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم میں فیصل ندیم سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم ولد ریاست ساکن چھوئی جندراں کے قبضہ سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ دوسری کارروائی میں طیب بن طاہر ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکراش حیدر ولد حاکم خان ساکن کلرکہار کے قبضہ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا*

*اسلحہ ناجائز کی کارروائی کے دوران فیصل ندیم SI نے کارروائی کرتے ہوئے خرم احسان ولد احسان احمد ساکن جسیال تلہ گنگ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے تمام ٹیم کو شاباش*