عیدالفطر کے ایام میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

date1: 
Thursday, May 13, 2021

چکوال پولیس*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات عیدالفطر کے ایام میں ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات*

*عوام سے التماس ہے کہ گورنمنٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں*

*پارک اور سیرگاہیں گورنمنٹ کے احکامات پر بند کردی گئی ہیں لہذا عوام گھروں میں رہیں*

*گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگ ڈیمز کا رخ کرتے ہیں اور نہانے کے دوران کوئی غیر یقینی اور ناگہانی صورت کا سامنا پر سکتا ہے اس سلسلہ میں ڈیمز پر بھی سیکیورٹی ڈیوٹی لگادی گئی ہے، عوام سے التماس ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور پولیس کیساتھ تعاون کریں*

*ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے اپنے بچوں کو دور رکھیں اس سلسلہ میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں وہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گی*