Press Release 12.06.2021

Sunday, June 13, 2021

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت, SPانوسٹی گیشن چکوال، DSP آرگنائزڈ کرائم، سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

میٹنگ میں نامکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات، چالان ٪ ، عدم پتہ، مقدمات جنکی رپورٹ اخراج مرتب ہو چکی ہے اور عدم گرفتار ملزمان زیر بحث رہے

کرائم میٹنگ میں آن لائن پول کام سافٹ وئیر پر تمام تھانہ جات کی پرفارمینس چیک کی گئی

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ھدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں، قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے 

قتل، چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں کرائم سین یونٹ اور PFSA راولپنڈی کی ٹیمز کو بلوایا جائے، کیونکہ فنگر پرنٹس کسی بھی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ تمام تر تکنیکی وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کو بغور سنیں اور انکو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے

تمام SHOs مجوزہ ٹائم 4:00 بجے شام تا 6:00بجے شام سائلین سے ملاقات کےلئے تھانہ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور انکی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ھدایات کے مطابق تمام تھانہ جات میں بائیو میٹرک ڈیوائسز بھجوائی جاچکی ہیں اور PSA سٹاف کو I.T برانچ کی جانب سے ٹریننگ بھی دی جاچکی ہے لہذا تمام افسران س ملازمین بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو یقینی بناتے ہوئے کامیاب بنائیں

کیسز کے حوالے سے چیک لسٹ فائلز بھی تھانہ جات میں  بھجوائی جا چکی ہیں ہر کیس فائل کے اوپر چیک لسٹ فائل اٹیچ کی جائے

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے دوران میٹنگ اچھی پراگرس پر زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کو آفیسر آف دی منتھ قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ کلاس تھری معہ 10000 روپے نقد انعام سے نوازا