Press Release 17.06.2021

Friday, June 18, 2021

چکوال پولیس

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات پر چکوال پولیس کی طرف سے سٹینڈرائزڈ پولیس سروس کارڈز کا اجراء شروع کر دیا گیا

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ہیومن ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پولیس کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی تمام رینک کے افسران کے پاس نئے کارڈز موجود ہونا ضروری ہے اور انچارج ایچ آر ایم آئی ایس تمام پولیس افسران کو کارڈ جاری کرنے کا ذمہ دار ہے تمام حاضر سروس پولیس افسران کی بغیر کیپ کے یونیفارم والی تصویر کارڈ پر آویزاں ہوگی

تمام کارڈز کا دورانیہ 4 سال کیلئے ہوگا لیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانا ہوگی

کرائم کی صورت حال کی بات کی جائے تو وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں امتیاز بٹ SHO تھانہ ڈھڈیال اور انکی ٹیم میں محمد امین ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر افسر ساکن سرکال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح علی عباس سب انسپکٹر تھانہ ڈھڈیال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خلیل عباس ساکن سرکال کسر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا
ضمیر حسین SHO تھانہ سٹی چکوال اور انکی ٹیم میں عاطف حسین ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت علی ولد عاشق حسین ساکن محلہ غربی چکوال کے قبضہ سے 4500 پتنگیں برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں فیصل ندیم SHO تھانہ ٹمن اور انکی ٹیم میں فیصل ربانی ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالخالق ساکن کھوئیاں کے قبضہ سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA درج کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں ارشد عباس شاہ ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر حسین ساکن کھوئیاں کے قبضہ سے 320 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ9B CNSA درج کرلیا گیا