ٹریفک قوانین آگاہی مہم واک

date1: 
Friday, March 10, 2023

پریس ریلیز *10/03/2023* ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے بھون چوک آگاہی واک میں سکول و کالجز طلباء نے شرکت کی اور عوام الناس میں پمفلٹ تقسیم کیے*

ڈی پی او چکوال نے عوام الناس کو ٹریفک قانون پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی اور موٹرساںٔیکل پر ہیلمٹ کے استعمال کے متعلق بھی بریف کیا

ڈی پی او چکوال نے موٹرساںٔیکل سواروں کو کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور روزمرہ کے معمول میں ہیلمٹ کے استعمال کو لازم بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے بچا جا سکے، تمام ڈرائیورز سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور زیبرا کراسنگ کا خاص خیال رکھیں۔

ڈی پی او چکوال نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی کالز مت سنیں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں، کالز دوبارہ مل سکتی ہیں مگر زندگی نہیں اور کسی بھی ایمرجنسی یا شاپنگ کے لیے جانے کے لیے ڈبل کار پارکنگ نہ کریں اور لائسنس ہولڈر ہی ڈرائیونگ کے اہل ہیں کم عمر بچے اور بغیر لائسنس کے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے۔

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کے لیے عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کیونکہ آگاہی سے ہی عوام ان قوانین پر عملدرآمد یقینی بنا سکتی ہے، ڈی پی او*

*آئی جی پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس ون وے، بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیور، بغیر لائسنس، ڈبل کار پارکنگ اور ٹریفک قانون کو توڑنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لارہے ہیں، ڈی پی او*
*ترجمان چکوال پولیس*