پریس ریلیز 27/03/2023 ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

date1: 
Monday, March 27, 2023

پریس ریلیز
27/03/2023
ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر چکوال پولیس کا قمار بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال فیصل ندیم سب انسپکٹر نے جہانزیب سب انسپکٹر و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 11 قمار باز گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 29460 روپے کیش، 02 موٹر سائیکل اور 10 موبائل فون برآمد ٹوٹل مالیت 219470 کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں انچارج چوکی بلکسر آصف نصیر اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان احمد عرف جیدی نائی ولد احسان احمد سکنہ چکرال کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم عرفان عرف جیدی نائی کے قبضہ سے 1460 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او چکوال نے احسن کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔

 آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس قمار بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے، ڈی پی او

جدید ٹیکنالوجی سے چکوال پولیس کو بہت مدد مل رہی ہے جس سے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو ٹریس کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈی پی او
ترجمان چکوال پولیس