Visit Kataas Raj

*ڈسٹر کٹ چکوال پولیس*

*وزیز اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کٹاس راج مندر کا دورہ*

اس موقع پر ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود اور ڈی سی چکوال میڈم قرآۃ العین نے بریفنگ دی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کا جائزہ کرایا.

کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کٹاس راج, ہندو یاتریوں کے آنے سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے.

کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی نے تمام ڈیوٹی پوائنٹس,یاتریوں کی رہائشی سکیورٹی اور جدید آلات و کیمرہ جات کا بھی معائنہ کیا

آر پی او راولپنڈی نے خصوصی طور پر پولیس اہلکاروں سے خطاب کیا اور ملکی صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بریفننگ دی۔

*ہندیو یاتریوں کے آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے آئے گا، آر پی او*

*آئی جی پنجاب کے احکامات واضع ہیں، دہشتگردی سمیت سنگین جرائم سی نمٹنے کے لیے چکوال پولیس ہمہ وقت تیار ہے، ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود*