Inspection Talagang

date1: 
Wednesday, December 20, 2023

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خرم شکور ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنل کوآپریشن اور ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کا ضلع چکوال تلہ گنگ سرکل کا دورہ*

خرم شکور ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنل کوآپریشن پنجاب اور ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے تلہ گنگ سرکل کے SIPs تھانہ جات تلہ گنگ سٹی,تھانہ ٹمن، تھانہ لاوہ اور ایس ڈی پی او دفاتر تلہ گنگ سرکل کا وزٹ کیا جس دوران ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی اور ایس ڈی پی تلہ گنگ سرکل سید نصیر احمدشاہ بھی انکے ہمراہ رہےاور ورکنگ کے متعلق انکو بریفنگ دی.

تمام تھانہ جات کی SIPs پر تجدید کا بغور جائزہ لیا,تمام جدید مشینری، فرنیچر اور رینوویشن ورک اور ریکارڈ کی پڑتال کی، کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اور عوام کو دی جانے والی تمام تر سہولیات کو عملی جامہ پہنانے میں چکوال پولیس کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ چکوال پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کو مکمل طور پر عملی صورت میں عوام کے لئے پیش کرنے جارہی ہے

ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ خرم شکور اور ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی تمام کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق تمام تر تھانہ جات میں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کو مانیٹر کرنے کے لیے اسپیشل ٹیموں کے دورے جاری ہیں.ڈی پی او چکوال*

چکوال پولیس نے عوام الناس کو سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ہے.ڈی پی او چکوال