Sports Gaala

date1: 
Thursday, December 14, 2023

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے سکول طلباء سے خطاب کیا۔*

ڈی پی او چکوال نے مقامی سکول کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

ڈی پی او چکوال نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی۔

ڈی پی او چکوال نے طلباء و طالبات کو کھیلوں جیسی سرگرمیوں میں متواتر حصہ لینے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی۔

ڈی پی او چکوال نے تمام طلباء و طالبات کو اسلامی تعلیمات دیں اور اپنے والدین کی فرمانبرداری کرنے کی تلقین کی۔

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات میں ٹریفک قوانین و انسدادِ منشیات بارے آگاہی مہم جاری ہے، ڈی پی او چکوال*

*سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات میں مثبت سرگرمیوں، ٹریفک قوانین اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے مختلف لیکچرز کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے، ڈی پی او چکوال*