Exam of A B List papers

date1: 
Wednesday, December 13, 2023

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی چکوال پولیس میں محکمانہ ترقی کے امتحان لسٹ B1 کا انعقاد کیا گیا۔*

ڈی پی او چکوال کی زیر نگرانی پیپر اے اور پیپر بی کا تحریری امتحان لیا گیا۔

محکمانہ ترقی کے تحریری امتحان میں چکوال پولیس کے تمام یونٹس کے ملازمین نے حصہ لیا۔

تحریری امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او چکوال خود امتحانی سنٹر پر موجود رہے اور نگرانی کرتے رہے۔

تحریری امتحان میں حصہ لینے والے پولیس ملازمین سے ڈی پی او چکوال نے خطاب بھی کیا۔

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ، ڈی پی او چکوال*

*محکمانہ ترقی کے تحریری امتحان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے خود امتحانی سنٹر میں موجود ہوتا ہوں اور تمام عمل کی ازخود نگرانی کررہا ہوں، ڈی پی او چکوال*