Dispute Resolution Center (DRC)

date1: 
Friday, December 22, 2023

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے مصالحتی کمیٹی صدر سرکل کی ماہ مارچ تا ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔*

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ ماہ مارچ تا نومبر تک مصالحتی کمیٹی صدر سرکل چکوال کو ٹوٹل 754 درخواستیں موصول ہوئیں۔

موصول ہونے والی درخواستوں میں اراضی تنازعات، گھریلو تنازعات، رقم لین دین کے تنازعات اور متفرق تنازعات کی درخواستیں شامل تھیں۔

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ گھریلو تنازعات کی 199 درخواستیں حل کی گئی، رقم تنازعات کی 156 درخواستیں نمٹائی گئیں، اراضی تنازعات کی 99 درخواستوں پر فیصلہ کیا گیا اور متفرق تنازعات کی 253 درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح کرائی گئی۔

ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ مصالحتی کمیٹی صدر سرکل کو ٹوٹل 754 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے 707 درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح ہوئی اور احسن طریقے سے تمام معاملات حل کیے گئے۔

*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر مصالحتی کمیٹی صدر سرکل چکوال میں عوام الناس کے تنازعات خوش اسلوبی سے حل کیے جارہے ہیں، ڈی پی او چکوال*

*مصالحتی کمیٹی بنانے کا مقصد عام عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو تھانہ کی سطح پر حل کرنا اور انکو کورٹ کچہری سے بچانا ہے تاکہ کورٹ میں کیسسز کے دباؤ کو کم کیا جائے، ڈی پی او چکوال*