Jun 09, 2021

چکوال پولیس

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کی کارروائیاں

محمد فاروق SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم میں جہانزیب خان SI نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کوثر شھزاد جو تھانہ کلرکہار کے ایک اقدام قتل کے کیس میں ملوث تھا کو گرفتارکر لیا

جنرل ہولڈ اپ کے دوران کارروائیوں میں تھانہ نیلہ پولیس نے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم شان علی ولد عبدالرزاق ساکن کھارا کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ سٹی چکوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 منشیات فروش عامر فاروق ساکن ڈیرہ راجگان چوآسیدن شاہ کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 430 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ9B CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کر لیا

ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس نے بدوں رجسٹریشن کی کارروائیوں کے دوران 4 گاڑیوں اور 62 موٹر سائیکلوں کو 134 پولیس آرڈر کے تحت بند احاطہ پولیس اسٹیشن کردیا گیا

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ان تمام کارروائیوں پر متعلقہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے

 
Jun 07, 2021

چکوال پولیس

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں

تھانہ ڈھڈیال

امتیاز بٹ انسپکٹر SHO تھانہ ڈھڈیال اور انکی ٹیم میں عبدالرحمن ASI نے کارروائی کرتے ہوئے MPO-16 کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری محمد حسین ولد رحم علی ساکن امیر پور منگن جو سال 2020 سے مفرور تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا ہے

تھانہ کلرکہار

محمد فاروق SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم میں محسن رضا ASI نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے میں ملوث ملزم نورشاہ ولد صدیق شاہ ساکن کرولی کو گرفتارکر لیا ہے
نور خان ASI چوکی بوچھال نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جہانزیب خان ساکن دھرکنہ کے قبضہ سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA درج کرلیا گیا

محمد عارف ASI تھانہ کلرکہار نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق ولد اسحاق ساکن چیچہ وطنی کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل ھنڈا CC/125 مالیتی 70000 روپے قبضہ میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں

تھانہ ٹمن
فیصل ندیم SHO تھانہ ٹمن اور انکی ٹیم میں ارشد عباس ASI کا قماربازی کے اڈے پر کامیاب ریڈ، انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8قماربازوں کو گرفتارکر لیا جنکے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی نقد رقم مبلغ 55200 روپے 93500 روپے کے موبائل فون اسطرح کل 148700 روپے کی پراپرٹی قبضہ پولیس میں لیجاکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر عرف ٹھاکر لنگڑا کے قبضہ سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ ٹمن درج کر لیا گیا

ساجد گوندل SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں

 تھانہ چوآ سیدن شاہ

محمد عجائب SHO چوآ سیدن شاہ اور انکی ٹیم میں غضنفر علی ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش  شھباز خان ولد نواب خان ساکن ڈنگی کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9B CNSA درج کرلیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں محمد اسلم SI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فرحان ساکن رتوچھہ کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ زیر دفعہ 9B CNSA تھانہ چوآسیدن شاہ درج کرلیا گیا

تھانہ ڈوہمن
عمران عباس SHO تھانہ ڈوہمن اور انکی ٹیم میں عمر حیات ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذیشان حسین ساکن ڈھوک آجڑی کو گرفتارکر کے اسکے قبضہ سے 3 کلو 110 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ ڈوہمن درج کرلیا

جنرل ہولڈ اپ کے دوران ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس نے بدوں رجسٹریشن کی کارروائیوں کے دوران 6 گاڑیوں اور 58 موٹر سائیکلوں کو 134 پولیس آرڈر کے تحت بند احاطہ پولیس اسٹیشن کردیا گیا

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ان تمام کارروائیوں پر متعلقہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے

 
Jun 05, 2021

چکوال پولیس

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن اور جنرل ہولڈ اپ کے دوران کارروائیاں

سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ

خاتون منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد مقدمہ درج

وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں ضمیر حسین SHO تھانہ سٹی چکوال اور انکی ٹیم میں احمد نواز SI نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش (ر) ساکن محلہ پیر بخاری چکوال کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل تلاشی لینے پر اسکے قبضہ سے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کرلیا

دوسری کارروائی میں احمد نواز SI نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے کیس میں ملوث ملزم عمر حیات جسکو گرفتار کرلیا گیا ہے سے دوران ریمانڈ اسکی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلحہ ناجائز کی کارروائیوں میں امتیاز بٹ انسپکٹر SHO تھانہ ڈھڈیال اور انکی ٹیم میں آصف نصیر ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عون عباس ساکن گجر خان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں عبدالقیوم خان انسپکٹر SHO تھانہ سٹی تلہ گنگ اور انکی ٹیم میں تجمل حسین ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلشاد مسیح ساکن سٹی تلہ گنگ کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس نے بدوں رجسٹریشن کی کارروائیوں کے دوران 6 گاڑیوں اور 58 موٹر سائیکلوں کو 134 پولیس آرڈر کے تحت بند احاطہ پولیس اسٹیشن کردیا گیا

محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ان تمام کارروائیوں پر متعلقہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے

 
Apr 10, 2021

*چکوال پولیس*

*تھانہ ٹمن کے علاقہ پھلاڑی میں امام مسجد نے ساتھی نائب امام مسجد کے ساتھ ملکر درندگی کی تمام حدیں عبورکر دیں ملزمان نے 3 کمسن بچیوں اور ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور معصوم بچیوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہے جب ساتھی سے تعلقات خراب ہوئے تو زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی جس پر علاقہ بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کو یہ ٹاسک سونپا گیا کہ جلد از جلد ان ملزمان کو گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، جس پر سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں طارق محمود SHO تھانہ ٹمن اور انکی ہمراہی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ان 2 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا*

*ایس پی انویسٹیگیشن فیصل سلیم نے ایس ڈی پی او آفس تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ جیسے ہی پولیس کو اس سفاک اور اندوہناک واقعات بارے اطلاع ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا انہوں نے مزید بتلایا کہ مسجد کا امام سلطان خان ساکن میال قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والی چھ سالہ۔ آٹھ سالہ اور دس سالہ بچیوں اور ایک بچے جسکی عمر تقریباً 14/15 سال ہے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا جبکہ دوسرا نائب امام حسن شہزاد ویڈیو بناتا تھا بعد ازاں دونوں ملزمان کی آپس میں چپقلش ہونے پر ویڈیو وائرل ہوگئی تو علاقہ میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اس موقعہ پر ایس پی فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی دونوں ملزمان انشاءاللہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے*

*محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے بھی کہا کہ تمام افسران و ملازمین بھرپور شاباش کے مستحق ہیں جنہوں نے ان ملزمان کو گرفتار کیا ہے*

 

 
May 03, 2018

Passing out of anti riot police Force in district Police Lines  chakwal.

 
Jan 25, 2018

.ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کی پریس کانفرنس
چکوال پولیس کی نے ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے.
ڈپی او چکوال ہارون جوئیہ نے ڈی پی او کمپلیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پولیس تھانہ ڈوہمن.تھانہ چوآسیدن شاہ اور تھانہ صدر چکوال نے تین ڈکیتیوں میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.جبکہ قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس تھانہ ڈوہمن و نچارج سی آئی اے سٹاف چکول نے مقدمہ نمبر 02.مورخہ 7جنوری 2018بجرم 394ت پ کے ملزمان سید شاہد عباس شا.زین العابدین.محمد اویس.سید حسن رضا کاظمی کو گرفتار کیا جو دھدیوال و مولے ہجیال کے جنگل میں دوران واردات نقدی اور موبائل و دیگر اشیاء چھینی جبکہ فائرنگ کر کے میاں بیوی کو شدید زخمی کر دیا تھا یہ ملزمان بین الااضلاعی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں جو جہلم.چکوال.گجرات اور راولپنڈی میں وارداتوں میں چالان ہوچکے ہیں.مقدمہ نمبر 05 مورخہ 18جنوری 2018کو کولیاں یوسی موگلہ میں فائرنگ کر کے 12سالہ بچے کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کرنے والا یوکے کا نیشنلنٹی ہولڈر ملزم کیپٹن ر خالد بھی گرفتار کر لیا گیا.
تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس نے مقدمہ نمبر 260.مورخہ 8دسمبر 2017کو چوآسیدن شاہ اور آڑہ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان ریاض.غلام فرید.محمد یونس محمد جبار.محمد فاروق.ارتضی حسین کو گرفتار کر لیا ہے.جن سے ایک عدد کیری ڈبہ.موٹرسائیکل.موبائل فونز.نقدی.دو پسٹل برآمد کر لیے.
اس موقع پر ڈی پی او چکول نے تھانہ سٹی چکوال کے ایس ایچ او سید اظہر شاہ.انچارج ہومی سائیڈ علی عباس.اور ایس ایچ او تلہ گنگ انسپیکٹر زوہیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈوہمن.چوآسیدن شاہ اور سی آئی اے پولیس افسران کےلیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا

 
May 16, 2017
 
Feb 21, 2017