محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں
SHO سٹی چکوال اور انکی ٹیم میں عدیل شہزاد ASI اور عاطف حسین ASI
کی شاندار کارروائی
قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث 5 مجرمان اشتہاری گرفتار
سٹی پولیس چکوال کو اطلاع ملی کہ 5 مجرمان اشتہاری جو اضلاع غیر سے تعلق رکھتے ہیں جنکی آپس میں دشمنیاں ہیں جو قتل اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں بروقت کارروائی کی جائے تو پکڑے جاسکتے ہیں جس اطلاع پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری طور وقار عظیم
صدر سرکل کی سربراہی ضمیر حسین SDPO سٹی چکوال اور دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنکو یہ ٹاسک سونپا گیا
جنہوں نے انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کرتے کامیاب ریڈ کرکے 2 مجرمان اشتہاری نصیب گل اور مسل خان ساکن وزیرستان جو سال 2018 سے تھانہ دنیا پور ضلع لودھراں پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھے کو گرفتارکر لیا ہے دوسری کارروائی کے دوران بھی 3 مجرمان اشتہاریوں نعیم خان، شاہ میرن خان اور محمود خان کو گرفتار کرلیا گیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی
قتل کے کیس کا مجرم اشتہاری گرفتار
سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں عبدالقیوم خان انسپکٹر SHO تھانہ سٹی تلہ گنگ اور انکی ٹیم میں خضر حیات SI ہمراہی ٹیم کیساتھ نے کارروائی سال 2020 سے روپوش قتل کے کیس کا مجرم اشتہاری تصور حسین ولد ظفر اقبال ساکن ڈھوک نگری تلہ گنگ جسکو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا ہے
اس مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ اور اہلیان علاقہ کا چکوال پولیس کی اس کارروائی پر بھرپور خیرمقدم اور SHO تھانہ سٹی تلہ گنگ اور خضرحیات SI کو انکی حوصلہ افزائی کےلئے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر اس مجرم کو گرفتار کراکر انہیں انصاف دلوایا ہے
چکوال پولیس
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات پر چکوال پولیس کی طرف سے سٹینڈرائزڈ پولیس سروس کارڈز کا اجراء شروع کر دیا گیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ہیومن ریسورس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے پولیس کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی تمام رینک کے افسران کے پاس نئے کارڈز موجود ہونا ضروری ہے اور انچارج ایچ آر ایم آئی ایس تمام پولیس افسران کو کارڈ جاری کرنے کا ذمہ دار ہے تمام حاضر سروس پولیس افسران کی بغیر کیپ کے یونیفارم والی تصویر کارڈ پر آویزاں ہوگی
تمام کارڈز کا دورانیہ 4 سال کیلئے ہوگا لیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانا ہوگی
کرائم کی صورت حال کی بات کی جائے تو وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں امتیاز بٹ SHO تھانہ ڈھڈیال اور انکی ٹیم میں محمد امین ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر افسر ساکن سرکال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح علی عباس سب انسپکٹر تھانہ ڈھڈیال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خلیل عباس ساکن سرکال کسر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا
ضمیر حسین SHO تھانہ سٹی چکوال اور انکی ٹیم میں عاطف حسین ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت علی ولد عاشق حسین ساکن محلہ غربی چکوال کے قبضہ سے 4500 پتنگیں برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا
سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ کی سربراہی میں فیصل ندیم SHO تھانہ ٹمن اور انکی ٹیم میں فیصل ربانی ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالخالق ساکن کھوئیاں کے قبضہ سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA درج کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں ارشد عباس شاہ ASI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر حسین ساکن کھوئیاں کے قبضہ سے 320 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ9B CNSA درج کرلیا گیا
جس نے ایک انسانی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا
خون کا عطیہ دینے والوں کا عالمی دن 14 جون 2021
پوری دنیا کی طرح چکوال پولیس کے افسران اور جوانوں نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خون کے عطیات دئے
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات امجد مجید بھٹی R.I اور عابد حسین لائن آفیسر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال میں ایک بلڈ ڈونر کیمپ لگایا گیا جہاں پر چکوال پولیس کے افسران اور جوانوں نے انسانی جانوں کی حفاظت، بچاؤ اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر خون کے عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر صدارت, SPانوسٹی گیشن چکوال، DSP آرگنائزڈ کرائم، سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
میٹنگ میں نامکمل چالان، زیر تفتیش مقدمات، چالان ٪ ، عدم پتہ، مقدمات جنکی رپورٹ اخراج مرتب ہو چکی ہے اور عدم گرفتار ملزمان زیر بحث رہے
کرائم میٹنگ میں آن لائن پول کام سافٹ وئیر پر تمام تھانہ جات کی پرفارمینس چیک کی گئی
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے تمام پولیس افسران کو ھدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں، مجرمان اشتہاریوں اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں، قماربازی کرنے والوں اور قحبہ خانے چلانے والوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
قتل، چوری اور ڈکیتی کے کیسز میں کرائم سین یونٹ اور PFSA راولپنڈی کی ٹیمز کو بلوایا جائے، کیونکہ فنگر پرنٹس کسی بھی کیس کو ٹریس آؤٹ کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ تمام تر تکنیکی وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کی سطح پر آنے والے سائلین کو بغور سنیں اور انکو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے
تمام SHOs مجوزہ ٹائم 4:00 بجے شام تا 6:00بجے شام سائلین سے ملاقات کےلئے تھانہ میں موجودگی کو یقینی بنائیں اور انکی آن لائن مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ھدایات کے مطابق تمام تھانہ جات میں بائیو میٹرک ڈیوائسز بھجوائی جاچکی ہیں اور PSA سٹاف کو I.T برانچ کی جانب سے ٹریننگ بھی دی جاچکی ہے لہذا تمام افسران س ملازمین بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو یقینی بناتے ہوئے کامیاب بنائیں
کیسز کے حوالے سے چیک لسٹ فائلز بھی تھانہ جات میں بھجوائی جا چکی ہیں ہر کیس فائل کے اوپر چیک لسٹ فائل اٹیچ کی جائے
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے دوران میٹنگ اچھی پراگرس پر زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کو آفیسر آف دی منتھ قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ کلاس تھری معہ 10000 روپے نقد انعام سے نوازا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کے حکم پر ملک مجید اختر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کی خصوصی ہدایات پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں نوجوان نے چنگ چی رکشہ پر ویلنگ کی۔ کرتب دکھانے والے نوجوان کو انسپکٹر تصور عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پکڑ لیا۔ جو کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے بچہ کے والد کو بلوایا گیا اور والد کی جانب سے تحریری یقین دہانی کروانے پر بچہ کو والد کے حوالے کر دیا گیا۔
ملک مجید اختر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے کمسن اور نوجوان بچوں کی حرکات پر کڑی نگاہ رکھیں اور انہیں ون ویلنگ اور سٹنٹ جیسے جان لیوا اور غیر قانونی کھیل سے باز رکھیں تا کہ آپ کے بچوں اور دیگر روڈ یوزرز کی جان و مال محفوظ رہیں۔
آپ کے محفوظ سفر کے لئے کوشاں - ٹریفک پولیس چکوال
چکوال پولیس
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے ضلع پولیس میں خوداحتسابی پر سختی سے عملدرآمد جاری
تھانہ سٹی چکوال کے کیس میں فیصل سلیم SP انوسٹیگیشن چکوال کی غیر جانبدارانہ انکوائری رپورٹ
انکوائری رپورٹ میں کانسٹیبل خالد دمال، کانسٹیبل محمد خان جیٹھل، محمد افضال کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد فہیم گنہگار قرار
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے آج ڈی پی آفس میں ہونے اردل روم کے دوران کانسٹیبل خالد دمال، کانسٹیبل محمد خان جیٹھل، محمد افضال کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد فہیم کو انکوائری رپورٹ کے مطابق گنہگار قرار دئے جانے پر ڈسمس فرام سروس کردیا
اس موقعہ محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا ہے کہ خود احتسابی کے عمل کو اسی طرح جاری رکھا جائیگا اور ہر قسم کی بری شہرت رکھنے والے پولیس ملازمین کی مکمل انکوائری کرائی جائیگی اور ایسے لوگوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے
چکوال پولیس
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن
سب ڈویژنل پولیس افسران اور SHOs کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کی کارروائیاں
محمد فاروق SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم میں جہانزیب خان SI نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کوثر شھزاد جو تھانہ کلرکہار کے ایک اقدام قتل کے کیس میں ملوث تھا کو گرفتارکر لیا
جنرل ہولڈ اپ کے دوران کارروائیوں میں تھانہ نیلہ پولیس نے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم شان علی ولد عبدالرزاق ساکن کھارا کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ سٹی چکوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 منشیات فروش عامر فاروق ساکن ڈیرہ راجگان چوآسیدن شاہ کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 430 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ9B CNSA تھانہ سٹی چکوال درج کر لیا
ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس نے بدوں رجسٹریشن کی کارروائیوں کے دوران 4 گاڑیوں اور 62 موٹر سائیکلوں کو 134 پولیس آرڈر کے تحت بند احاطہ پولیس اسٹیشن کردیا گیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ان تمام کارروائیوں پر متعلقہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے
چکوال پولیس
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں
تھانہ ڈھڈیال
امتیاز بٹ انسپکٹر SHO تھانہ ڈھڈیال اور انکی ٹیم میں عبدالرحمن ASI نے کارروائی کرتے ہوئے MPO-16 کے کیس میں ملوث مجرم اشتہاری محمد حسین ولد رحم علی ساکن امیر پور منگن جو سال 2020 سے مفرور تھا کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا ہے
تھانہ کلرکہار
محمد فاروق SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم میں محسن رضا ASI نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے میں ملوث ملزم نورشاہ ولد صدیق شاہ ساکن کرولی کو گرفتارکر لیا ہے
نور خان ASI چوکی بوچھال نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جہانزیب خان ساکن دھرکنہ کے قبضہ سے 1 کلو 480 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA درج کرلیا گیا
محمد عارف ASI تھانہ کلرکہار نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق ولد اسحاق ساکن چیچہ وطنی کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل ھنڈا CC/125 مالیتی 70000 روپے قبضہ میں لیکر اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا
سکندر گوندل SDPO تلہ گنگ سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں
تھانہ ٹمن
فیصل ندیم SHO تھانہ ٹمن اور انکی ٹیم میں ارشد عباس ASI کا قماربازی کے اڈے پر کامیاب ریڈ، انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8قماربازوں کو گرفتارکر لیا جنکے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی نقد رقم مبلغ 55200 روپے 93500 روپے کے موبائل فون اسطرح کل 148700 روپے کی پراپرٹی قبضہ پولیس میں لیجاکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر عرف ٹھاکر لنگڑا کے قبضہ سے 1 کلو 440 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ ٹمن درج کر لیا گیا
ساجد گوندل SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں کارروائیاں
تھانہ چوآ سیدن شاہ
محمد عجائب SHO چوآ سیدن شاہ اور انکی ٹیم میں غضنفر علی ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شھباز خان ولد نواب خان ساکن ڈنگی کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9B CNSA درج کرلیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں محمد اسلم SI نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فرحان ساکن رتوچھہ کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ زیر دفعہ 9B CNSA تھانہ چوآسیدن شاہ درج کرلیا گیا
تھانہ ڈوہمن
عمران عباس SHO تھانہ ڈوہمن اور انکی ٹیم میں عمر حیات ASI نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ذیشان حسین ساکن ڈھوک آجڑی کو گرفتارکر کے اسکے قبضہ سے 3 کلو 110 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9C CNSA تھانہ ڈوہمن درج کرلیا
جنرل ہولڈ اپ کے دوران ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس نے بدوں رجسٹریشن کی کارروائیوں کے دوران 6 گاڑیوں اور 58 موٹر سائیکلوں کو 134 پولیس آرڈر کے تحت بند احاطہ پولیس اسٹیشن کردیا گیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے ان تمام کارروائیوں پر متعلقہ پولیس افسران کو شاباش دی ہے